ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 31 دسمبر 2020) جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں فٹبال میچ کے دوران کتا اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔
بولیویا کے شہر پوٹوسی میں مقامی ٹیموں کے فٹبال میچ کے دوران کتا خالی اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا اور میچ کے دوران گراؤنڈ میں دوڑتا رہا۔

کتے کے منہ میں کسی کھلاڑی کا جوتا بھی تھا جسے اٹھائے وہ گراؤنڈ میں دوڑتا رہا۔ اس دوران کچھ وقت کے لئے میچ جاری رہا پر زیادہ مداخلت کرنے کی وجہ سے کتے کو گراؤنڈ سے نکالنے کے لئے میچ کو 3 منٹ روکنا پڑا۔
میچ روک کر ایک کھلاڑی نے انتہائی شفقت کے ساتھ کتے کو اٹھایا اور گراؤنڈ سے باہر لے گیا۔
اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اسے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔