پاکستان کرکٹ ٹیم نئےسال کے موقع پرمیابی کا پہلا تحفہ دینے کیلئے پرعزم

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 1 جنوری2021) پاکستان کرکٹ ٹیم سال نو کے موقع پر قوم کو کامیابی کا پہلا تحفہ دینے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے قومی سکواڈ کے کھلاڑی کرائسٹ چرچ میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نئےسال کے موقع پرمیابی کا پہلا تحفہ دینے کیلئے پرعزم


تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے تین جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے کرائسٹ چرچ میں ڈٹ کر پریکٹس کی اور بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں، دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے میچ کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔
دوسری جانب کیوی ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کا شکار فاسٹ باﺅلر نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہنری کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *