پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی، صحتیاب افراد کی تعداد 5ہزارسے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی31دسمبر 2020) ملک میں 2020 کے آغاز میں سامنے آنے والا مہلک کورونا وائرس اس سال کے آخری روز تک اپنے وار جاری رکھا ہوا ہے اور ملک میں یہ وبا اپنی دوسری لہر کے دوران لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔
تاہم خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسز کم ہورہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 475 مریض اس وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 58 مریض انتقال کرگئے تاہم 4 ہزار 960 مریض ایسے تھے جو وبا سے شفایاب بھی ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی، صحتیاب افراد کی تعداد 5ہزارسے تجاوز کر گئی


یوں ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی جس میں سے 4 لاکھ 35 ہزار 73 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 105تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد فعال کیسز 34 ہزار 357 ہوگئی
خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔
اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں صورتحال مستحکم رہی۔
آج سال کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *