پاکستان اسٹاک مارکیٹ 3سال کی بلند ترین سطح پر

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 14 جنوری 2021) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈيکس تقریباً 3 سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگيا، آئل، سیمنٹ، اسٹیل، کیمیکل

پاور سيکٹر ميں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نظر آئی، آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی خبر پر انویسٹرز سرگرم رہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پونے 3 سال کی بلند ترين سطح پر پہنچ گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 170 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
نئے سال کے دوسرے ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 393 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 315 رہی، تاہم کاروبار کا اختتام 170 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 91 پر ہوا۔

Multan tv hd
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 3سال کی بلند ترین سطح پر


کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (بدھ کو) 84 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب 86 کروڑ روپے تھی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 356 ارب روپے پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق آئل، سیمنٹ، اسٹیل، کیمیکل اور پاور سيکٹر ميں سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی، آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی خبر پر سرمایہ کار زیادہ سرگرم نظر آئے، کاروباری حجم بھی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کی خبریں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنیں۔
جے ایس گلوبل ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل ساتویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور توقعات ہیں کہ دسمبر اور جنوری میں بھی یہ اعداد و شمار برقرار رہیں گے۔
احمد لاکھانی کا دعویٰ ہے کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 52 ہزار سے 55 ہزار تک جانے کی امید ہے۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

One thought on “پاکستان اسٹاک مارکیٹ 3سال کی بلند ترین سطح پر

  1. Hi, I think your blog might be having browser compatibility issues.
    When I look at your blog site in Opera, it looks fine but when opening in Internet Explorer, it has some
    overlapping. I just wanted to give you a quick heads up! Other then that, great blog!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *