وسرے ٹیسٹ کیلئےیوزی لینڈ کیخلافقومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کی بھرپور تیاریاں

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 1 جنوری2021) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ تیاریوں میں مصروف ہے اور کھلاڑیوں نے نیٹ پر باﺅلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

وسرے ٹیسٹ کیلئےیوزی لینڈ کیخلافقومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کی بھرپور تیاریاں


دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے ہیگلے اوول میں 3 گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے نیٹ پر باﺅلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں جبکہ اس سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز پر فوکس کیا، ٹریننگ سیشن کی خاص بات یہ تھی کہ بابر اعظم نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس کی۔
پاکستان کا سب سے تیز ترین نوجوان، جس نے اپنی سپیڈ سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا
بابراعظم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں ان کی فٹنس کا جائزہ کل کے ٹریننگ سیشن میں بھی لیا جائے گا۔ بابر اعظم کے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کھیلنے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، وہ دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ٹی 20 سیریز اور پہلا ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *