نیب پروپیگنڈا مہم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے

(ملتان ٹی وی ایچ ڈی 18جنوری 2021) نیب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیورو اپنے کام کے بارے میں کسی بھی پروپیگنڈا مہم کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔
انہوں نے کہا میڈیا کی بعض رپورٹس میں جو سیاق و سباق استعمال ہوا ہے اس کی بنیاد دانستہ قیاس آرائی اور مفروضوں پر ہے جو حقائق سے بہت دور ہیں اور اس کا مقصد صرف نیب کو بدنام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھا، سلیم مانڈوی والا
نیب نے کڈنی ہل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر وضاحت دی کہ کڈنی ہل ایریا کی اراضی عوامی پارک کے مقصد کے لیے مختص تھی۔ کے ڈی اے کے کے آرٹیکل 45 کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

NAB pakistan
نیب پروپیگنڈا مہم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے


ترجمان کے مطابق اعجاز ہارون نے اوورسیز سوسائٹی کے 12 پلاٹوں کی مختلف بلڈرز کے نام پر سابقہ تاریخ پر، غیر قانونی الاٹمنٹ کی اور بعد میں اوپن ٹرانسفر لیٹر کے ذریعہ ان کی ملکیت کا انتظام کیا تھا۔


ترجمان نے الزام لگایا کہ بعد ازاں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سے جائیداد کا معاہدہ کیا اور اے ون انٹرنیشنل اور لکی انٹرنیشنل کے جعلی بینک اکاؤنٹس سے تقریبا 14 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے۔
اعجاز ہارون اور سلیم مانڈوی والا نے بالترتیب 8 کروڑ روپے اور 6 کروڑ 45 لاکھ روپے حاصل کیے تھے۔
ترجمان نے الزام لگایا کہ سالیم مانڈوی والا نے اپنے بھائی کی کمپنی مانڈوی والا بلڈرز اور ڈویلپرز اور اس کے بینک اکاؤنٹ کو مذکورہ لین دین میں بزنس لین دین کی طرح چھپانے کے لیے استعمال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ‘اس نے اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (او سی ایچ ایس) بلاک 7 اور 8 میں اپنے ملازم عبد القادر شیوانی کے نام پر پلاٹ نمبر 30/55-اے خریدا اور دعوت الہدٰیہ، کراچی، ایک ٹرسٹ کے ساتھ اپنا ذاتی قرض بھی نپٹا لیا’۔


یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب سے متعلق حقائق ایوان بالا میں پیش کرنے کا اعلان
سلیم مانڈوی والا نے اس جرم سے حاصل 6 کروڑ 42 لاکھ روپے میں سے 2 کروڑ روپے پلاٹ فروخت کرنے والے، احسن کو پے آرڈر کے ذریعے پلاٹ کی خریداری کے لیے منتقل کیے اور 30 لاکھ روپے دعوت الہدیہ کو قرض کی آخری قسط کے طور پر ادا کیے گئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا نے 6 سے 8 ماہ کے بعد جائیداد فروخت کردی تھی اور اس کی رقم کو پھر سے مانڈوی والا بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیا تھا جسے سلیم مانڈوی والا کے پاس 2013

سے اسے چلانے کا مینڈیٹ حاصل ہوا۔
اس اکاؤنٹ کو پھر سے سلیم مانڈوی والا نے منگلا ویو ریزارٹ کے 3 کروڑ حصص کی خریداری میں استعمال کیاجو تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے تھے اور اسے انہوں نے اپنے ملازم طارق محمود کے نام پر خریدا۔
نومبر 24 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حصص کو منجمد کردیا تھا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

2 thoughts on “نیب پروپیگنڈا مہم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے

  1. I think this is one of the most significant information for me.
    And i’m glad reading your article. But wanna remark on some general things,
    The site style is perfect, the articles is really great : D.

    Good job, cheers

  2. Usually I don’t read article on blogs, but I would like to say that this write-up very pressured me to take a look at and
    do it! Your writing taste has been surprised me. Thanks,
    very nice post.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *