ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

(ملتان ٹی وی ایچ ڈی آن لائن)

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا، 60 سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کیے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ترجمان رفعت انجم نے بتایا کہ مریض کا آپریشن تاوی (TAVI) طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا، آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا، آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *