مائیکرو سافٹ کا نیا 2 اسکرینوں والا اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2

(ملتان ٹی وی ایچ ڈی 23ستمبر2021)یہ مائیکرو سافٹ کا وہ فون تھا جس میں ونڈوز 10 کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا اور اسے 2020 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اب کمپنی کی جانب سے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل سرفیس ڈو 2 متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے سرفیس ایونٹ کے دوران نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 پیش کیا گیا جو 2 اسکرینوں کے ساتھ ہے اور اس میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کافی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

کیمروں، بڑی اسکرینز، سافٹ ویئر اور ان تمام خامیوں کو بہتر بنایا گیا ہے جو سابقہ ماڈل کا حصہ تھیں۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فون کی ڈوئل اسکرین پر 2 ایپس کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈیوائس کو بھی پتلا کیا گیا ہے۔

سرفیس ڈو 2 میں کواکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ موجود ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 4449 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔

سرفیس ڈو کیمرے سیٹ اپ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی لیے کمپنی نے کیمروں کا اضافہ کیا ہے۔

اب بیک پر وائیڈ، الٹرا وائیڈ اور 2 ایکس ٹیلی فوٹو کیمروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وائیڈ اینگل کیمرا 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل پی ڈی اے ایف سنسر سے لیس ہے جبکہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *