عمان کی وزارت تعلیم نے بجلی کی بندش سے متاثرہ اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں منگل کے روز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عمان کی نیوز ایجنسی نے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلان کے حوالے سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت تعلیم نے منگل کو بجلی کی بندش سے متاثرہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلطنت عمان کے گورنریٹس میں جنرل ایجوکیشنل ڈائریکٹوریٹس کو اختیار ہے کہ وہ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان اسکولوں کی شناخت کریں اور ہر گورنریٹ صورتحال کے مطابق الگ الگ فیصلہ کرسکتے ہیں، بشرطیکہ تعلیم کا آغاز بدھ کو دوبارہ شروع کردیا جائے۔
واضح رہے کہ عمان کے دارالحکومت مسقط سمیت متعدد صوبوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوگئی، حکام بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اتھارٹی آف پنلک سروسز ریگولیشن کا کہنا ہے کہ 4 گھنٹوں میں بجلی مرحلہ وار بحال ہو جائے گی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسقط ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں۔