عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 14 جنوری 2021) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رججان برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران قیمت 4 فیصد بڑھ گئی

پاکستان ميں پیٹروليم منصوعات کی قيمتوں ميں اضافے کا خدشہ ہے۔
عالمی مندی میں خام تیل کی قیمت 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ايک ہفتے کے دوران 2 ڈالر اضافے کے بعد فی بيرل کی قيمت 57 ڈالر 25 سینٹ ہوگئی۔
بتايا جارہا ہے کہ خام تیل کی پیداوار ميں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں 80 لاکھ بیرل کمی ہوئی ہے۔

Multan TV HD
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری


ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 15 روز کیلئے مقرر کی جاتی ہیں، 16 جنوری سے نئے نرخ نافذ ہوں گے، اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

One thought on “عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

  1. My brother suggested I may like this website. He used to be entirely right.
    This submit actually made my day. You cann’t believe simply
    how much time I had spent for this information! Thank you!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *