شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی لٹنے سے بچ گئے

پیرس (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 30ستمبر2021) شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی لٹنے سے بچ گئے ، چور پیرس کے فائیو سٹار ہوٹل میں داخل ہوئے اور تین کمروں میں گھس کر وارداتیں کی، لائنل میسی بھی اسی ہوٹل میں اہلخانہ کے ہمراہ مقیم تھے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس چوری کی زیادہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں ، برطانوی اخبار دی سن کے مطابق چور پیرس کے فائیو سٹار ہوٹل میں بالکونی کے ذریعے اترے اور پھر تین کمروں سے حجم میں چھوٹی مگر انتہائی قیمتیں اشیاءچرا کر فرار ہو گئے ۔ لیونل میسی بھی گزشتہ ماہ سے اسی ہوٹل میں اپنی بیوی اور تین بیٹوں کے ہمراہ قیام پذیر ہیں مگر چوروں نے ان کی منزل کا رخ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *