سیاسی کورونا کرپشن کے باعث ڈالر کی قدر میںاضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کا فائدہ سود خوروں کو پہنچا

یدرآباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 23ستمبر2021) سابق رکن سندھ اسمبلی عبد القیوم شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی کورونا کرپشن کے باعث ڈالر کی قدر میںاضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کا فائدہ سود خوروں کو پہنچا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر قرضوں کی ادائیگی میں رکاوٹ بن گئی عوام کو ڈالرز ،پائونڈ ،یورو اور ریال خزانے میں جمع کراکر حب الوطنی کا عملی ثبوت دینا ہوگا اور وزیر اعظم عمران خان کو قرضوں کی جلد از جلد ادائیگی پر توجہ دینی ہوگی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی عہد یدار وزیر اعظم کو بتادیں کہ کہیں ڈالر اتنا مہنگا نہ ہوجائے کہ ہم قرضہ ادا کرنے کے قابل ہی نہ رہیں اور وزیر اعظم اپنے اعلان کے مطابق منتخب نمائندوں اور سول ملازمین کی مراعات کا خاتمہ کرتے ہوئے روزگار کارڈ جاری کریں 2021کا پیغام آگیا ہے عوام کہتے ہیں کہ نہ سمجھو گے تو مٹ جائو گے پھر ہماری داستاں نہیں ہوگی کسی کی داستانوں میں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *