سٹیٹ بینک کے ذخائر8.9 ارب ڈالر اور قابل استعمال ہیں

اسلام آباد : (ملتان ٹی وی ایچ ڈی آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زخائر 8 اشاریہ نو ارب ڈالر کی سطح پر ہیں اورمکمل طور پر قابل استعمال ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے کی افواہیں بھی غلط قرار دے دی گئی ہیں، رواں ماہ اسٹیٹ بینک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے۔

10 جون کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 99 کروڑ ڈالر تھے جن میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں، سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈالر کے وافر ذخائر درآمدی ادائیگیوں کے لیے موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *