سونا پھر مہنگا ہوگیا

(ملتان ٹی وی ایچ ڈی 7 جنوری 2021) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، فی تولہ نرخ مزید سونا ایک بار پھر مہنگا 600 روپے جبکہ فی اونس 7 ڈالر بڑھ گئے۔
آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 515 روپے مہنگا ہوکر 99 ہزار 966 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔
کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سونا سونا پھر مہنگا دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 7 ڈالر اضافے سے 1955 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔
تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے جبکہ فی اونس 56 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔
صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1400 روپے جبکہ 10 گرام 1200.27 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے 0.33 ڈالر اضافے سے 27.83 ڈالر کی ہوگئی۔
پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

مارا یوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *