سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا

ریاض (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 30ستمبر2021) سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کی تعداد بڑھاکر ایک لاکھ کردی گئی ہے۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی روزانہ کی تعداد بھی بڑھا کر 60 ہزار کردی گئی ہے۔تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا خدشات کے پیش نظر عمرہ زائرین میں واضح کمی کردی تھی تاہم اب اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *