سال 2020 سب پر بھاری، مشکل اور مختلف گزرا، ویمن کرکٹرز

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 1 جنوری2021) قومی ویمن کرکٹرز کائنات امتیاز اور ناہیدہ خان کاکہنا ہے کہ سال 2020ء ہم سب کے لیے مشکل اور مختلف گزرا ہے ۔
کائنات امتیاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے کیلی گرافی اور سائیکلنگ کر کے مشکل وقت کو گزارنے کی کوشش کی، تاہم سال کے آخر میں ٹریننگ کیمپس اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا فائدہ ہوا۔

سال 2020 سب پر بھاری، مشکل اور مختلف گزرا، ویمن کرکٹرز


انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز کی تیاریاں اچھے انداز سے جاری ہیں، ہم پرامید ہیں کہ ساؤتھ افریقا میں ہماری کارکردگی اچھی ہو گی۔
دوسری جانب کرکٹرناہیدہ خان نے کہا کہ سال 2020ء بہت مختلف سال رہا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ فوکس فٹنس پر رہا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پی سی بی نے کیمپ لگایا اور ہمیں میدان میں آنے کا موقع ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *