سابق چیئرمین پیمرا سینئر صحافی ابصار عالم کے خلاف ایف آئی اے نے کیس بند کردیا

اسلام آباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 20ستمبر2021) سابق چیئرمین پیمرا سینئر صحافی ابصار عالم کے خلاف ایف آئی اے نے کیس بند کردیا،ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کیس دائر کرنے کی غلطی بھی تسلیم کر لی۔ پیر کو سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ قانونی رائے کے تحت اس کیس کو بند کر دیا گیا ہے چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے نوٹس جاری کیوں کیا تھا یہ پاور آپ اس وقت استعمال کریں کہ جب ایف آئی اے کے لوگ تربیت یافتہ ہو جائیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ غیر ضروری ہراساں کرنا ہے، تفتیشی افسر نے جان بوجھ کر نوٹس جاری کیا تھا ۔

عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہاکہ جب انہوں نے نوٹس ایشو کیا تو اس کی کوئی بنیاد ہو گی، وہ برائی جائے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی اے مان گیا ہے کہ نوٹس غلط طور پر جاری ہوا ہے، ایک غلطی ہوئی ہے تو اچھی بات ہے کہ اس کو سدھارا بھی گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ کے لیے چیزوں کو درست ہونا چاہئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ابصار عالم کی ایف آئی اے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست نمٹا دی جائے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ ہم اس کیس کو ابھی نہیں نمٹا رہے، اس درخواست کو ایف آئی کے خلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ 27 ستمبر کو دوبارہ فکس کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *