رات کی اچھی نیند فالج کے امکانات کو کم کرتی ہے، تحقیق

فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین نے سات سے آٹھ گھنٹے کے دورانیے کی نیند کو بہترین نیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین نیند کے دوران سونے والا بمشکل ہی کروٹ بدلتا ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے 50 برس سے زیادہ کی عمر کے 7000 ہزار سے زائد افراد کی رات کی عادات کی نگرانی کی تاکہ ان دونوں چیزوں کے درمیان تعلق دریافت کیا جاسکے۔

10 سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ رات کو بہترین نیند لیتے تھے ان کو فالج لاحق ہونے کے امکانات 75 فی صد کم تھے۔

ماہرین کا اب کہنا ہے کہ اگر ہر کوئی اچھی نیند لے تو فالج اور یہاں تک کہ امراض قلب کے اکثریتی کیسز سے بچا جاسکتا ہے۔

فرینچ نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ابوبکری نمبیما نے کہا کہ ہماری مصروف زندگیوں کے پیشِ نظر بہتر نیند کا تواتر کے ساتھ کم لیا جانا متوقع تھا۔

ڈاکٹر ابوبکری کے مطابق نیند کے معیار اور اس کی مقدار کی اہمیت کےمتعلق ہمیں زندگی کی شروعات میں بتایا جانا چاہیئے تھا جب صحت مندانہ رویے مستحکم ہوتے ہیں۔رات کے وقت شور اور نوکری میں دباؤ کی کمی دونوں نیند میں بہتری لاسکتے ہیں۔

درجنوں مطالعات میں ناکافی نیند کا دل کے مرض اور بلند فشار خون سے تعلق بتایا جا چکا ہے جو دل کے دوروں اور فالج کے خطرات کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *