بھارت میں ای بائیک کے شو روم میں آگ لگ گئی،خاتون سمیت8 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کے شہر سکندر آباد میں الیکٹرک بائیک  کے شو روم میں  آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ای بائیکس کے شو روم میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای اسکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *