(ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17ستمبر2021)رقیب سے’ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور مقبول اداکار بلال عباس کے آنے والے نئے ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔
دونوں اداکار ’دوبارہ ‘ نامی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
یہ ڈراما ساس بہو کی لڑائیوں اور زہریلی محبت کی کہانیوں سے وقفہ لیتے ہوئے جو کہ ڈراموں کا ایک عام موضوع ہیں، مکمل طور پر ایک بہت ہی مختلف موضوع کو چھونے جا رہا ہے۔
بلال عباس خان، حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکاری کیلئے تیار
ڈراما ظاہر کرتا ہے ‘جب قسمت اسے دوبارہ جینے کا ایک اور موقع دیتی ہے تو وہ یقین سے آگے جاتی ہے لیکن کس قیمت پر’ ؟