ایپل آئی او ایس 15 میں نیا فوکس موڈ کیسے ترتیب دیں؟

اس فیچر میں ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ کو زیادہ فعال اور بہتر بنایا ہے۔ درحقیقت ایپل نے پرانے DND موڈ کو مزید بہتر بناتے ہوئے کچھ نئے (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 23ستمبر2021) فیچر شامل کیے ہیں جس میں کالز اور پیغامات کے لیے فلٹر کی تخلیق اور آپ کی عدم دستیابی کی صورت میں خود کار اور متعدد کسٹومائزیشن کے ساتھ آٹو ریپلائی کا فیچر بھی شامل ہے۔

فوکس موڈ میں استمال کنندگان کو زیادہ سہولیات دی گئی ہے تاکہ وہ زیادہ آسانی اور سہولت سے اپنے’ ڈو ناٹ ڈسٹرب ‘ موڈ کو ترتیب دے سکیں۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ فوکس موڈ ایپل میک، ایپل گھڑی اور آئی پیڈ پر بھی یکساں کام کرے گا، آئیے دیکھتے ہیں کہ فوکس موڈ کس طرح کام کرتا ہے اور اسے کس طرح ترتیب دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *