ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں میں لفظی جنگ

لندن (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 30ستمبر2021) ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی۔

انگش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے بائیو سکیور ببل کی سخت پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا جانے کو غیر یقینی قرار دیا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو روٹ آئیں یا نہ آئیں ایشز ہو گی، روٹ کے پاس چوائس ہے کہ وہ جہاز میں بیٹھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ٹیم پین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا آنے کے لیے کوئی کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کر رہا، اگر آپ نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، ایشز ہو گی اور پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ہو گا۔

شہباز شریف اور کلثوم نواز پر اضافی ٹیکس سے متعلق کیس:عدالت نے ایف بی آر کو آخری مہلت دے دی
ان کا مزید کہنا تھا جو روٹ ہوں یا نہ ہوں انگلینڈ کا اسکواڈ آسٹریلیا آ رہا ہے، اگر آپ ملک کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے تو پھر آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز کو اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز کو ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *