انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے گھر پر حملہ کردیا

نیودہلی (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 23ستمبر2021)انتہاپسند ہندو جماعت شیوسینا کے کارکنوں نے مسلمان رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کیا اور گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا۔ انتہائی سیکیورٹی والے علاقے میں شیو سینا کے کارکنوں نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی، ان کے نام کی تختی کو توڑ دیا، دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔گھر پر حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے م کہا اگر ایک ایم پی کے گھر پر اس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے تو اس سے کیا پیغام جاتا ہے؟ ان لوگوں کو انتہاپسند بنانے کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *