آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایف ایم ریڈیو 92.4 کے ذریعے لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا

اسلام آباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 30ستمبر2021) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر اسلام آباد ایف ایم ریڈیو 92.4 پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ، و دیگر سینئیر پولیس افسران موجود تھے، ٹیلی فون لائیو کال کے ذریعے بین الاقوامی سمیت پورے ملک سے شہریوں نے مختلف قسم کے مسائل اور پولیس کی بہتری کے لئے اپنی آراءآئی جی اسلام آباد کے سامنے رکھیں جن مسائل کا ذکرکیا گیا ان میں ٹریفک کے مسائل، مقدمات کے اندراج میں تاخیر،قبضہ مافیا، منشیات فروشوں پولیس کے رویے اور دیگر مسائل شامل ہیں،جس حل طلب مسائل کے بارے میں آئی جی اسلام آباد نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے،ایف ایم ریڈیو پر لائیو کھلی کچہری شام 4 سے 5 بجے تک جاری رہی جس میں سینکڑوں شہریوں نے ٹیلی فون کالز اورسوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست شرکت کی جنھوں نے پولیس کی بہتری اوراپنے مسائل کے حل کے لئے پیغامات پہنچائے۔

آئی جی اسلام آباد نے ایف ایم ریڈیو 92.4 پر لائیو کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے سمیت تمام سینئیر افسران عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقا د کر رہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں، پولیس کے ان اقدامات کو عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے،مزید انھوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی مہم کے تحت سنیپ چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں،ہم دن رات کوشاں ہیں کہ وفاقی دار الحکومت کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنایا جائے جہاں شہری اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں، محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے جس کے لئے باقاعدہ طور پر ایک ہیلپ لائن1715 کا اجراءکررکھا ہے جس پرپولیس ملازمین کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کو میں بذات خود دیکھتا ہوں اور ان شکایات کافوری ازالہ کے لئے اقداما ت کئے جاتے ہیں شہریوں سے استدعا ہے اسلام آباد پولیس افسران و جوان آپ کی خدمت کے لیے کھڑے ہیں وہ آپ سے بھی اچھے برتاﺅ کی توقعات رکھتے ہیں مزید انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں یہ آپ ہی کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کرکے ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں ۔

مزید انھوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی مدد کے لئے ہم نے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا قیام کیا تاکہ گھریلو تشدد کا شکارخواتین اور بچوں کو پر ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جہاں متاثرہ خواتین کی مدد کے لئے خصوصی طور پرخواتین کا عملہ تعینات کیا گیا ہے جس پر سینکڑوں خواتین نے مدد کے لئے کالز اور درخواستوں کے ذریعے رجوع کیا جن کی فوری دادرسی کی گئی وہاں پر طبی و لیگل امداد بھی فراہم کی جارہی ہے اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے جس میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ،ضلعی بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے ناصرف کمیونٹی پولیسنگ فروغ پایا رہی ہے بلکہ شہریوں کو سینئیر پولیس افسران تک رسائی حاصل ہورہی ہے ان کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جارہا ہے

شہریوں نے براہ راست شکایات سننے اور ان کے حل کیلئے کے لئے کیے گئے اقدامات پر آئی جی اسلام آبادکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا اور ایسے اقدامات جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو یقین دلایا کہ شہریوں کی شکایات براہ راست سننے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں.اس سے قبل بھی آئی جی اسلام آباد فیس بک اور ایف ایم ریڈیو لائیو کھلی کچہریوں کا انعقاد کر چکے ہیں یہ اس سلسلے کی چھٹی کھلی کچہری کا انعقاد ہے اور مزید یہ سلسلہ جا ری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *